کیلیفورنیا ‘جنگلات میں آگ سے بے گھر افراد کی تعداد 32 ہزار ہوگئی

کیلیفورنیا ‘جنگلات میں آگ سے بے گھر افراد کی تعداد 32 ہزار ہوگئی

  

کیلیفورنیا(اے پی پی) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 32 ہزار ہوگئی جبکہ جنگلات میں لگنے والی آگ سے کم ازکم 6 ہزار 200 ایکڑ کا وہ رقبہ بھی متاثر ہوا ہے جہاں سے عمارتی لکڑی حاصل کی جاتی تھی۔ الپاسو کاﺅنٹی کے شیریف ٹیری مکیٹا نے کہا کہ آگے سے 32 ہزار افراد خطرے میں گھرے ہیں۔ انفارمیشن آفیسر راب ڈیئر برگ کے مطابق آگ سے جنوبی ایئرفورس اکیڈمی گراﺅنڈ کا کچھ حصہ بھی متاثر ہوا ہے جس کے ساتھ رہائشی علاقے کا کچھ حصہ شامل ہے۔ ڈیئر برگ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ہمیں شمالی مغربی حصے میں جلنے والے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے مختلف مراحل طے کرنا ہیں۔ فائربریگیڈ کے ایک افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ متاثرہ علاقے میں بہت ناموافق ماحول ہے تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

مزید :

عالمی منظر -