انقلاب فرانس سے متاثر ہو کر سیاست میں آئی‘آنگ سان سوچی

انقلاب فرانس سے متاثر ہو کر سیاست میں آئی‘آنگ سان سوچی

  

پیرس (اے پی پی) میانمار کی اپوزیشن لیڈر آنگ سان سوچی نے فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وہ فرانس کے انقلاب سے بے حد متاثر ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی ممالک کے دورے کے آخر میں پیرس میں فرانسیسی صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میانمار کی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ انہیں فرانس کے انقلاب نے بے حد متاثر کیا ہے اور اسی جذبے نے انہیں سیاست میں آنے پر مجبور کیا ہے۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر نے کہا کہ ان کا ملک میانمار میں جمہوریت کی حمایت کرے گا۔ واضح رہے کہ آنگ سان سوچی برطانیہ سے ٹرین کے ذریعے فرانس پہنچی ہیں اور وہ تین روز تک وہاں قیام کریں گی۔

مزید :

عالمی منظر -