بنگلہ دیش میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 56 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 56 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چٹا گانگ (اے پی پی) بنگلہ دیش میں شدید بارشوں سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 56 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی پہاڑی خطے چٹاگانگ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آگیا ہے جبکہ بعض مقامات پر تودے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ خطے کے انتظامی سربراہ سراج الحق خان کے مطابق چٹا گانگ پورٹ اور ضلع کاکس بازار میں سیلاب اور تودوں سے 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ کاکس بازار کے قریبی ضلع بندر بن میں مٹی کے تودوں تلے دب کر 30 افراد مارے گئے جن میں 12کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ذرائع کے مطابق چٹا گانگ پورٹ پر 12گھنٹے میں 40 سینٹی میٹر (16 انچ ) بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران چٹا گانگ کے شاہ امانت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازیں بھی معطل رہیں جبکہ پل ٹوٹنے سے ریلوے سروے بھی معطل ہوگئی۔

مزید :

عالمی منظر -