برطانیہ میں رومن عہد کے لاکھوں پاﺅنڈ مالیت کے سکے دریافت

برطانیہ میں رومن عہد کے لاکھوں پاﺅنڈ مالیت کے سکے دریافت

  

لندن (اے پی پی) برطانیہ میں رومن عہد کے لاکھوں پاﺅنڈ مالیت کے سکے دریافت ہوئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے جزیرے جرسی کے مشرقی علاقے سے 30 سے 50 ہزار قدیم سکے دریادفت کئے گئے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان سکوں کی مالیت لاکھوں پاﺅنڈ ہے ۔ ایک سکے کی مالیت تقریباً 100سے 200 پاﺅنڈ کے درمیان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ تمام سکے رومن عہد کے ہیں اور ایسے علاقے سے دریافت کئے گئے ہیں جہاں عرصہ دراز سے کاشت کی جارہی تھی تاہم یہاں پیداوار انتہائی کم تھی جس کے باعث تحقیق کا عمل شروع کیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -