مانٹی نیگرو کویورپی یونین میںشامل کرنے کیلئے مذاکرات پر اتفاق

مانٹی نیگرو کویورپی یونین میںشامل کرنے کیلئے مذاکرات پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز(اے پی پی) یورپی یونین کے رکن ملکوں نے مانٹی نیگرو کو یورپی یونین میںشامل کرنے کیلئے اس کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ تاہم مانٹی نیگرو سے بدعنوانی اور منظم جرائم کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے لگسمبرگ میں یورپی یونین کے رکن ملکوں کے یورپی امور کے وزراءکے اجلاس میں طے پایا۔ مانٹی نیگرو جس کی کل آبادی 6 لاکھ 80 ہزار ہے کو یورپی یونین میںشامل ہونے کے لیے مذاکرات میں کئی سال کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اسے یورپی یونین میں شمولیت کے لیے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور یورپی معیار کے مطابق قوانین اپنانا ہوں گے۔ اس موقع پر مانٹی نیگرو کے وزیر خارجہ میلان روسین نے کہا کہ مذاکرات کے باضابطہ آغاز سے متعلق حتمی فیصلہ جمعرات یا جمعہ کو یورپی رہنماﺅں کے سربراہ اجلاس میں متوقع ہے ..جس سے جمہوری اصلاحات کا عمل تیز کر دیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -