سربین عدالت نے 14 فوجی اہلکاروں کو 128 سال قید کی سزا سنا دی

سربین عدالت نے 14 فوجی اہلکاروں کو 128 سال قید کی سزا سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بلغراد (اے پی پی) سربیا کی خصوصی عدالت نے 1991ءمیں کروشیا کے 70 شہریوں کو قتل کرنے کے جرم میں سابق یوگو سلاویہ کی فوج کے 14 اہلکاروں کو مجموعی طور پر 128 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدالتی فیصلے سے سربیا کے یورپین یونین میں شمولیت کی امیدیں مزید واضح ہوگئیں۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ بات شک سے بالاتر ہے کہ مجرم سویلین افراد کی ہلاکتوں ، بدسلوکی اور تشدد کے مرتکب ہو چکے ہیں۔ اکتوبر 1991ءمیں سربیا کے زیر کنٹرول یوگو سلاف پیپلز آرمی مشرقی کروشیا کے گاﺅں لواس میں داخل ہو کر 22 کروشین کو ان کے گھروں میں ہلاک کر ڈالا تھا۔ انہوں نے جیلوں میں بند مزید 23 قیدیوں کو بھی اذیت دے کر ہلاک کر دیا تھا

مزید :

عالمی منظر -