ڈاکٹر قاسم فکتو سمیت تمام کشمیری سیاسی نظر بندوں کو رہا کیا جائے‘آسیہ اندرابی

ڈاکٹر قاسم فکتو سمیت تمام کشمیری سیاسی نظر بندوں کو رہا کیا جائے‘آسیہ ...

  

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت جموں و کشمیر کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ انکے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو سمیت تمام کشمیری سیاسی نظر بندوں کو رہا کرے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آسیہ اندرابی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ انکے شوہر گزشتہ 20برس سے غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں اور بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ انہیں رہا کرے۔ انہو ںنے کہا کہ قابض انتظامیہ کے جائزہ بورڈ کی طرف سے رہائی کی سفارش کے باوجود قابض انتظامیہ نے ڈاکٹر فکتو کو نظر بند رکھا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ آسیہ اندرابی نے کہا کہ طویل غیر قانونی نظر بندی کی وجہ سے انکے شوہر کئی امراض کا شکار ہو چکے ہیں اور اگرانہیں کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار قابض انتظامیہ ہو گی۔

مزید :

عالمی منظر -