دنیا مصری پارلیمنٹ اور صدر سے تعاون کرے، پاکستان رابطہ کونسل

دنیا مصری پارلیمنٹ اور صدر سے تعاون کرے، پاکستان رابطہ کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برمنگھم (جی این آئی)پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فاروق علوی، جنرل سیکرٹری مولانا بوستان قادری، سینئر وائس چیئرمین مولانا فضل احمد قادری، وائس چیئرمین ڈاکٹر خرم شبیر نے مصر میں عوامی انقلاب کے بعد منتخب ہونے والے صدر محمد مرسی کو مبارک باد دی اور مصر میں جمہوریت کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مصر کے عوام کی ان مشکل حالات میں بھرپور مدد کریں، نو منتخب صدر اور پارلیمنٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے، عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے جمہوریت کے عمل کو فروغ دینے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔، رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فاروق علوی نے کہاکہ پاکستان میں آمروں، جاگیرداروں اور وڈیروں سے جب تک چھٹکارا حاصل نہیں ہوتا ملک میں جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی ۔

مزید :

عالمی منظر -