نوجوانوں کی بہترین تربیت والدین کی ذمہ داری ہے،چوہدری اکرم گل

نوجوانوں کی بہترین تربیت والدین کی ذمہ داری ہے،چوہدری اکرم گل

  

مانچسٹر (جی این آئی)تمام مسلمانوں کا اتحاد ضروری ہے تاہم قبیلوں کی بناوٹ ایک دوسرے کی شناخت اور ایک دوسرے کو سمجھنے اور خاندانی نظام کے دوام کے لئے نوجوان نسل کی بہترین تربیت والدین اور اہل خاندان کی ذمہ داری ہے، جبری شادیوں کاخاتمہ کرتے ہوئے ہمیں ارینج میرجز کو رواج دینا چاہئے، ان خیالات کا اظہار دسویں سالانہ گالاڈنر جٹ ویلفیئر سوسائٹی گریٹ بریٹن کے موقع پر مقررین مہمانوں نے کیا، جن میں خصوصی خطاب چوہدری اکرم گل سابق لارڈ میئر کونسلر افضل خان، صدر جے ڈبلیو ایس، چوہدری نصراللہ خان، سرپرست چوہدری غلام رسول علی، ڈاکٹر حفیظ ڈاکٹر یونس پروز، چوہدری منور حسن قادری، چوہدری محمد نواز گوندل اور دیگر مقررین نے کیا، مہمان خصوصی چوہدری اکرم گل نے کہاکہ خدا ایسی قوموں کی حالات نہیں بدلتا جو اپنے آپ کو خود نہ بدلیں، انہوں نے کہاکہ ہمیں برطانیہ جیسے ملک میں جہاں زندگی کی تمام سہولتیں اور مواقع میسر ہیں، اپنے بچوں کو اچھی تربیت پر توجہ دینی چاہئے، چوہدری اکرم گل نے کہاکہ ہماری بیٹیاں لڑکوں کے مقابلے میں اپنی تعلیم پر زیادہ توجہ دیتی ہیں اور پڑھائی میں اچھے نمبروں سے پاس ہوتی ہیں اسی طرح ہمیں اپنے لڑکوں پر بھی توجہ دے کر انہیں معاشرے کا اچھا فرد بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا جٹ ویلفیئر سوسائٹی بریٹن نے خاندانی ازدواجی سسٹم میں بحالی اور ملک میں فلاحی کاموں کے لئے قابل قدر کوششیں کی ہیں ہمیں باہمی مل جل کر کام کرنے کی سعی کرنی چاہئے، صدر جٹ ویلفیئر سوسائٹی چوہدری نصراللہ خان نے کہاکہ برطانیہ یورپ میں بکھرے ہوئے جاٹ خاندانوں کو یکجا کرکے ان کے گھریلو خاندانی مسائل کو احسن طریقے سے حل کرانے ،رشتہ داری امور کے حل کے لئے قابل قدر کوششیں کی ہیں،اس طرح ہمارے پلیٹ فارم سے خاندانوں کی قربتوں کے باعث کئی خاندان سماجی مسائل سے بچ گئے ہیں تاہم اس سلسلے میں ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، سرپرست جٹ ویلفیئر سوسائٹی گریٹ بریٹن اور انٹرنیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین چوہدری غلام رسول علی نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ ہم اپنے وطن کی پسماندگی کو دور کریں اور مل کر فلاحی بہبود کے کام کریں،

مزید :

عالمی منظر -