نوجوان گینگ مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی کاروباری اہلیت رکھتا ہے‘شیڈو وزیر بزنس

نوجوان گینگ مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی کاروباری اہلیت رکھتا ہے‘شیڈو وزیر ...

  

 لندن(جی این آئی )شیڈو وزیر بزنس نے کہا ہے کہ نوجوان گینگ ممبرز اپنی مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی کاروباری اہلیت کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں اور اپنا کاروبار شروع کرنے میں ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے لیبر سیاستداں چھوکا یومونا نے کہا کہ سٹریٹ کرائم میں بھی ٹین ایجرز اعلی ذہانت اور کاروباری مہارت کا مظاہرہ کرتے رہے اور انہیں سیدھے راستے پر لگاکر مثبت سرگرمیوں میں مشغول کیا جاسکتا ہے سٹریٹ ہم کے ایم پی نے ویسٹ منسٹر میں ایک تقریر میں کہا کہ گینگز نے انٹرنیٹ کے ذریعہ اپنے برانڈ کو فروغ دیاجس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ بہترین کاروباری اہلیت رکھتے ہیں مسٹر یومونا لندن گینگز فورم کے چیئرمین ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -