اولڈہم،گیس دھماکے سے مکان تباہ، ایک ہلاک،دوسرا زخمی‘ ایک لاپتہ

اولڈہم،گیس دھماکے سے مکان تباہ، ایک ہلاک،دوسرا زخمی‘ ایک لاپتہ

  

لندن(جی این آئی) اولڈہم کے علاقے شا میں ایک دھماکے کے نتیجہ میں ایک بچہ ہلاک ہو گیا جبکہ ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا جس سے قریب کے پانچ مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ 20 مکانوں کو رہائشی افراد سے خالی کرالیا گیا اور انہیں عارضی طور پر سکول کی عمارت میں منتقل کردیا گیا۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص مکان کے ملبے میں پھنسا ہوا تھا اور اسے نکالنے کی کوششیں جاری تھیں ایک شخص لاپتہ ہے جبکہ ایک شخص کو 80 فیصد برنز کے ساتھ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے 30 سے زیادہ فائر فائٹرز دھماکے کی جگہ کام کررہے ہیں لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے سونگھنے والے کتے بھی استعمال کئے جارہے ہیں دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ مکان کی کھڑکیاں اور ٹائل 250 میٹر دور تک پھیل گئے دھماکے کی جگہ جنگ زدہ علاقہ لگ رہی ہے تباہ ہونے والے گھر میں ایک جوڑا اپنے چھ بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -