لندن،مسلسل نقصان دینے والے طبی ٹرسٹ سپیشل ایڈمنسٹریٹر کے حوالے

لندن،مسلسل نقصان دینے والے طبی ٹرسٹ سپیشل ایڈمنسٹریٹر کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(جی این آئی)ایک ہاسپٹل ٹرسٹ کو ہیلتھ سیکرٹری کی جانب سے اس کے سنگین مالی امور پر توجہ کے بعد خصوصی ایڈمنسٹریٹر کے کنٹرول میں دیدیاجائے گا، اسے ہر ہفتے ایک ملین پونڈ کا نقصان ہورہا تھا، ساﺅتھ لندن ہیلتھ کیئر این ایچ ایس ٹرسٹ ملک میں پہلا ٹرسٹ ہے جسے موثر طور پر چلانے کیلئے سپیشل ایڈمنسٹریٹر کے حوالے کیاجارہاہے، ٹرسٹ تین ہسپتال چلاتا ہے اور اس پر کیئر کے معیار اور تین سال کے دوران 150 ملین پونڈ نقصان پر تنقید کی جارہی ہے، ٹرسٹ جو ہسپتال چلاتاہے ان میں سڈکپ کا کوئن میریز، وولوچ میں کوئن الزبتھ اور بروملے کا پرنسز رائل یونیورسٹی ہاسپٹل شامل ہے، اس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں مریضوں کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

مزید :

عالمی منظر -