اداکارہ وینا ملک اپنی شادی سے مایوس ہوگئی

اداکارہ وینا ملک اپنی شادی سے مایوس ہوگئی

  

ممبئی (نیٹ نیوز) نت نئے افیئرزکی ملکہ وینا ملک اپنی شادی سے مایوس ہوگئی ہیں۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق وینا ملک کا کہنا ہے کہ ان کے ہاتھ میں شادی کی لکیر نہیں لکھی۔ وینا ملک سے جب کوئی پوچھتاہے شادی کاسوال۔ تو سننے کو ملتی ہیں ٹھنڈی آہیں۔ شادی کے معاملے میں وینا کو ہوگیا ہے دکھ ۔کہتی ہیں وہ اکیلی نہیں رہ سکتیں ، مگر قسمت کاشادی کنیکشن نہیں مل رہا۔وینا کا ہے کہنا کہ چھوٹی سی عمر میں تو وہ شادی کو راضی نہیں تھیں ، اب جبکہ پوری تیاری ہے تو اتنی بندش ہے کہ وینا کا وِواہ کروانے والا ٹی وی چینل ہی بند ہوگیا۔ وینا ملک پاکستان اور بھارت میں پوری طرح قسمت آزما چکی ہیں۔ مگر اب صرف ٹھنڈی ہوکے صبر کا گھونٹ پی رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -