بڑھاپے اور موٹاپے کا کوئی ڈر نہیں، پینی لوپ کروز

بڑھاپے اور موٹاپے کا کوئی ڈر نہیں، پینی لوپ کروز

  

لاس اینجلس(نیٹ نیوز) ہالی ووڈ اداکارہ پینی لوپ کروز کو بڑھاپے اور موٹاپے کا کوئی ڈر نہیں۔ پینی لوپ کروز جو اب ایک بچے کی ماں بن چکی ہیں، نے اپنی خوبصورتی کا راز سبزیاں کھانا بتایا ہے۔ 38 سالہ پینی لوپ نے کہا کہ وہ بنیادی طور پر ڈائیٹنگ پر یقین نہیں رکھتیں اور نہ ہی کبھی ڈائیٹنگ کرنے کی ضرورت پڑی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں ایک خاتون خانہ بھی ہوں جو کھانا پکانا جانتی ہے اور یہ میرے لئے ضروری ہے کہ ہر روز تازہ سبزیاں پکائی جائیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ اچھا کھائے، بڑی عمر کے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے عمر بڑھنے کا کوئی خوف نہیں بلکہ ان عورتوں کو تھپڑ مارنے کو دل کرتا ہے جو چہرے پر جھریوں سے ڈرتی ہیں۔ ایک عورت کے چہرے پر پڑنے والی ہر جھری ایک کہانی بیان کرتی ہے اس سے بھاگنا نہیں چاہئے۔

مزید :

کلچر -