مائیکل جیکسن کے بھائیوں کا پاپ موسیقی میں بھائی کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ

مائیکل جیکسن کے بھائیوں کا پاپ موسیقی میں بھائی کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ

  

نیویارک (نیٹ نیوز) معروف پاپ گلوکار آ نجہانی مائیکل جیکسن کے بھائیوں نے پاپ موسیقی میں اپنے بھائی کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جرمائین ،مارلون ،جیکی اورٹی ٹو نیو یارک کے اپالو ہوٹل میں پاپ موسیقی کا جا دو جگا کرمائیکل جیکسن کی یاد تازہ کریں گے۔ مائیکل جیکسن کی موت کے تین سال بعد جیکسن کے چاروں بھائی پاپ موسیقی کی دنیا میں مائیکل جیکسن کی کمی کو پورا کر یں گے۔ مائیکل جیکسن کے بھائیوں کا کہنا ہے کہ وہ مائیکل کی جگہ تو نہیں لے سکتے لیکن مداحوں کی امیدوں پرپورااترنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

کلچر -