اداکارہ صوبیہ خان نے معروف فلم ساز کو اپنی زلفوں کا اسیر کر لیا

اداکارہ صوبیہ خان نے معروف فلم ساز کو اپنی زلفوں کا اسیر کر لیا

  

لاہور(این این آئی) اداکارہ صوبیہ خان نے فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف فلم ساز کو اپنی زلفوں کا اسیر کر لیا ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ صو بیہ خان اور معروف فلم ساز کے درمیان فلم کے سیٹ پر چھ ماہ قبل ملاقات ہو ئی تھی جس کے بعد دو نوں ایک دوسر ے کے قریب آگئے اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ صوبیہ خان نے فلم ساز کو مکمل طور پر اپنی زلفوں کا اسیر بنا رکھا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عنقریب دونوں شادی بندھن میں بند جائیں گے ۔ اداکارہ صو بیہ خان اس سے قبل کراچی کے معروف تاجرکے صا حبز ادے سے بھی شادی کیلئے سنجیدہ تھیں اور اس حوالے سے اداکارہ سے رابطہ نہ ہو سکا۔

مزید :

کلچر -