فلم انڈسٹری کی کئی دہائی تک خدمت کی ،علی اعجاز

فلم انڈسٹری کی کئی دہائی تک خدمت کی ،علی اعجاز

  

لاہور(این این آئی) فلم ‘ٹی وی ‘اسٹیج کے سینئر اداکار علی اعجاز نے کہاہے کہ کئی دہائیوں تک فلم انڈسٹری کی خدمت کی لیکن انڈسٹری نے احسان فرامو شی کا مظاہر ہ کیا۔انہوں نے ” این این آئی “ سے خصو صی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ مجھے مکمل طور پر نظر انداز کر دیاگیا جومیرے لئے اذیت ناک لمحات تھے جسکامیں تصور بھی نہیں کر سکتا تھا مگر خدا کی ذات نے مجھے ان اندھیروں سے نکا ل کر روشنی کی جا نب گامز ن کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی طو طا چشمی سے اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ فلم انڈسٹری کی بے حسی نے کئی اداکاروں کی جان لی جس میں وحید مراد جیسے لیجنڈ اداکار سر فہر ست ہیں جو فلم انڈسٹری والوں کی بے رخی سے دل برداشتہ ہو کر انڈسٹری سے علیحدہ ہو گئے تھے او ر اسی بے حسی کی وجہ سے ان کی جان گئی ۔انہوںنے کہا کہ جس طرح فلم انڈسٹری نے مجھے میری خدمات کے باوجو د مجھے نظر انداز کیا اب میں نے بھی فلم انڈسٹری ناطہ توڑ لیا ہے اور اب انڈسٹری میں چند خود غر ض لو گوں کا ٹولہ موجود ہے۔

مزید :

کلچر -