اداکارہ زینت امان سیاست میں آنے کی خواہاں

اداکارہ زینت امان سیاست میں آنے کی خواہاں

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت کی ماضی کی بے باک اداکارہ اداکارہ زینت امان نے کہا ہے کہ اگر انھیں سیاست میں شمولیت کے لیے پیشکش کی گئی تو وہ اس پر سنجیدگی سے غور کریں گی۔ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے زینت امان نے کہا انھیں ماضی میں متعدد مرتبہ سیاست میں شمولیت کی آفرز کی گئیں تاہم انھوں نے اسے انکار کردیا تاہم وہ اب محسوس کرتی ہیں کہ وہ عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں سیاست اب انکے لیے شجر ممنوعہ نہیں ہے۔زینت نے کہا کہ وہ جلد اپنی سوا نح عمری لکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک چینل نے انکی ذاتی زندگی پر سیریل بنانے کے ان سے رابطہ کیا تھا لیکن انھوں نے انکار کردیا۔ زینت امان کی ہم عصر اداکارئیں جیا بچن اور ریکھا دونوں آجکل بھارتی راجیہ سبھا کی ممبر ہیں۔

مزید :

کلچر -