بہن زیب چوہدری کو دیکھ کر شوبز جوائن کیا، صنم چوہدری

بہن زیب چوہدری کو دیکھ کر شوبز جوائن کیا، صنم چوہدری

 لاہور( فلم رپورٹر) بڑی بہن زیب چوہدری کو دیکھ کر شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا تھا اور آج میں جس مقام پر ہوں اُس میں میری محنت اور گھر والوں کی سپورٹ شامل ہے۔گزشتہ دنوں ایک خصوصی انٹرویو کے دوران فیشن انڈسٹری کی سُپر ماڈل اور معرف اداکارہ صنم چوہدری نے بتایا کہ میں نے اپنے فنّی کیرئیر کا آغاز اپنی بہن زیب چوہدری کی ڈائریکشن میںبنائی جانے والی میگا ڈرامہ سیریل”تاج محل“سے کیا میری پہلی ہی ڈرامہ سیریل کے بعد مجھ پر کامیابی کے دروازے کھُل گئے اور اس طرح شروع ہونے والا میرا فنّی سفر تا حال کامیابی کے ساتھ جاری ہے میں بہت سارے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے علاوہ ماڈلنگ بھی کررہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں صنم چوہدری نے بتایا کہ ان دنوں نجی چینل سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل’ ’ہُلارے“ میں میرا رول بہت پسند کیا جا رہا ہے اس ڈرامے میںمیرا رول پاور فُل اور پرفارمنس سے بھرپور ہے۔میں ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں۔ میں مستقبل میں اپنی بہن زیب چوہدری کی طرح ڈائریکشن کے شعبہ میں طبع آزمائی کا ارادہ رکھتی ہوں لیکن اُس سے قبل میں اپنی بہن سے باقاعدہ تربیت حاصل کروں گی۔صنم چوہدری نے بتایا کہ میرے کیرئیر کا یادگار ڈرامہ” ادھوری فلم کی پوری کہانی ہے“جس میں میرے مقابل کامران مجاہد ہیرو تھے۔میری شہرت کی بنیادی وجہ اپنے کام سے عشق کی حد تک لگاﺅ ہے۔میں نے کبھی بھی اپنے کسی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کو بے جا تنگ نہیں کیا ہے اور نہ ہی مجھے کبھی کسی نے تنگ کیا ہے۔ پاکستان میں فلموں کا معیار دن بدن پستی کا شکار ہورہا ہے۔جس کی وجہ سے کوئی بھی ذی شعور اداکارہ فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی

مزید : کلچر


loading...