زیر تکمیل سوپ لاڈلی میں کردار منفرد ہے، ماریہ خان

زیر تکمیل سوپ لاڈلی میں کردار منفرد ہے، ماریہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ماریہ خان نے کہا ہے کہ زیر تکمیل سوپ”لاڈلی“میں میرا رول روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہے۔وہ گزشتہ روز ”پاکستان“سے گفتگو کررہی تھیں ماریہ خان نے بتایا کہ اس سوپ کے پروڈیوسر معراج الدین اور ڈائریکٹر امجد حسین خان ہیں۔”لاڈلی“اس پراجیکٹ کا ورکنگ ٹائٹل ہے آن ائیر ہونے سے قبل اس ڈرامے کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔میں ہمیشہ کوشش کی ہے کہ منفرد کردار میں نظر آﺅں مجھے یقین ہے کہ اس سوپ میں میرا رول ناظرین کے ذہنوں پر نقش ہوجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں ماریہ خان نے بتایا کہ میری جلد آنے والی پروڈیوسر یاسین ملک کی ڈرامہ سیریل”یا جانے خدا“میں بھی میرا رول پاور فُل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھر پور ہے۔میں پروفیشنل پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے ڈراموں میں کام کو ترجیح دیتی ہوں۔اس وقت لاہور اور کراچی میں بنائے جانے والے متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں۔میں تو اتنا جانتی ہوں کہ ہمارے ڈراموں نے پڑوسی ملک کے ڈراموں کا سحر توڑ دیا ہے۔اس بات کے لئے ہمارے ڈرامہ میکرز کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

مزید :

کلچر -