لندن اولمپکس کے چیئرمین اولمپک مشعل کے سفر میں شامل
لندن (نیٹ نیوز ) لندن اولمپکس کے چیرمین سبیسٹین کو بھی اولمپک مشعل کے سفر میں شامل ہو گئے۔میگا ایونٹ کے چیرمین مشعل کے اولمپکس اسٹیڈیم کی جانب سفر کے اڑتیسویں دن اس کا حصہ بنے۔ ان کے ہزاروں مداحوں نے انہیں خوب داد دی۔ سبیسٹین کو نے 1980 اور 1984 اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتا تھا۔ مشعل کے اولمپکس اسٹیڈیم تک کے سفر میں 8000 ہزار افراد شرکت کریں گے۔