یورو کپ،جرمنی اور اٹلی کی ٹیمیں آج سیمی فائنل میں مدمقابل

یورو کپ،جرمنی اور اٹلی کی ٹیمیں آج سیمی فائنل میں مدمقابل

  

وارسا(نیٹ نیوز) جرمنی اور اٹلی کی ٹیموں کے درمیان یورو کپ فٹ بال 2012ء کا دوسرا سیمی فائنل میچ آج وارسا میں کھیلا جائیگا۔ جرمنی نے ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں یونان کو 4-2 گول، اور چوتھے کوارٹر فائنل میں اٹلی نے انگلینڈ کو 4-2 گول سے ہراکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں16بہترین ٹیموں نے حصلہ لیا، جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا، گروپ اے میں پولینڈ، یونان، روس اور جمہوریہ چیک، گروپ بی میں ہالینڈ، ڈنمارک، جرمنی اور پرتگال، گروپ سی میں سپین، اٹلی، آئرلینڈ اور کروشیا جبکہ گروپ ڈی میں یوکرین، سویڈن، فرانس اور انگلینڈ شامل تھیں ۔جن میں سے اب دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل یکم جولائی کو کھیلا جائے گا

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -