لندن اولمپکس، قومی ہاکی ٹیم کا اعلان یکم جولائی کو کیاجائے گا

لندن اولمپکس، قومی ہاکی ٹیم کا اعلان یکم جولائی کو کیاجائے گا

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) لندن اولمپک کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان یکم جولائی کو کیاجائے گا۔حنیف خان کی سربراہی میں پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی ٹیم کاایک روزہ ٹرائلز کے بعد کریگی۔ سلیکٹرز ارشد چوہدری اور خالدبشیر بھی ٹرائلز میں موجود ہونگے۔ لندن اولمپک کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں جاری ہے۔ کیمپ میں تجربہ کار ریحان بٹ، شکیل عباسی اور محمدوسیم سمیت چھبیس کھلاڑی شریک ہیں۔ پاکستان ٹیم اولمپک ہاکی مہم کا آغاز تیس جولائی کو اسپین کے خلاف میچ سے کریگی۔یکم اگست کو پاکستان کامقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔ تین اگست کو پاکستان کا تیسرا میچ میزبان انگلینڈ سے شیڈول ہے۔ گرین شرٹ ٹیم پانچ اگست کو جنوبی افریقہ اورسات اگست کو آخری پول میچ ورلڈچیمپئن آسٹریلیا سے کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -