پی سی بی نے مصباح کی ٹی ٹوئنٹی میں واپسی کا امکان مستردکردیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں واپسی کا امکان مسترد کردیا اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھیں۔چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا اس بارے میں کہنا ہے کہ بورڈ آگے کا سوچ رہا ہے ایک فیصلہ ہونے کے بعد جلد بازی میں کوئی اور فیصلہ نہیں ہوسکتا۔آسٹریلیا کے خلاف چھ ٹی ٹوئنٹی میچوں اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مصباح الحق کی قومی ٹیم میں واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔مصباح پاکستان کی جانب سے 39 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 37.52کی اوسط سے788 رنز بناچکے ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ گال میں ذکا اشرف نے مصباح الحق اورمحمد حفیظ سے ملاقات کی،اس دوران حفیظ نے مصباح کی کھلاڑی کی حیثیت سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تھی ۔