سابق بھارتی ایتھلیٹ کے طبی نمونے ممبئی روانہ

سابق بھارتی ایتھلیٹ کے طبی نمونے ممبئی روانہ

  

کولکتہ(آئی این پی) بھارتی وزارت کھیل نے سابق ایتھلیٹ پنکی پرمانک پر مبینہ زیادتی کے الزامات کی تصدیق کیلئے طبی نمونے ممبئی روانہ کردئیے۔ بھارتی اخبار ”اعتماد“ کی رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی ایتھلیٹ پر طلاق یافتہ خاتون نے مقامی تھانے میں رپورٹ کے دوران مبینہ جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پنکی پرمانک خاتون نہیں مرد ہے جو اس سے مسلسل چھ ماہ سے جنسی تعلقات استوار کئے ہوئے ہے جس سے وہ حاملہ ہوگئی ہے۔ پنکی پرمانک نے مجھ سے شادی کا وعدہ کررکھا تھا لیکن اب وہ اس سے انکاری ہے۔ پولیس وزارت کھیل سے رجوع کرکے معاملے کہ تہہ تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔ پرمانک کی ابتدائی رپورٹس میں اس کا مرد ہونا ثابت ہوگیا تھا تاہم اس کے مزید ٹیسٹ کرکے انہیں ممبئی بھیجا گیا ہے جس کے بعد پنکی پرمانک کیخلاف کارروائی ہوسکے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -