سابق جنوبی افریقن سپنر پال ایڈمز کیپ کوبراز کے نئے کوچ مقرر

سابق جنوبی افریقن سپنر پال ایڈمز کیپ کوبراز کے نئے کوچ مقرر

  

جوہانسبرگ(نیٹ نیوز) سابق جنوبی افریقن سپنر پال ایڈمز کیپ کوبراز کے نئے کوچ مقرر ہو گئے، انہیں رچرڈ پائی بس کی جگہ یہ ذمہ داریاں دی گئی ہیں، پائی بس نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے بعد کیپ کوبراز میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ پال ایڈمز اس سے قبل شمالی صوبے امیچور سائیڈ اور جنوبی افریقہ اے ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں اور اس کے علاوہ سات ڈومیسٹک فرنچائز کے اسسٹنٹن کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ کیپ کوبراز چیف ایگزیکٹو اینڈریو نے کہا کہ پال ایڈمز کی کرکٹ بارے سوچ وسیع ہے اور ہمیں ان سے بہت توقعات وابستہ ہیں، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -