یووراج سنگھ نے بنگلورمیں پریکٹس کا آغاز کر دیا

یووراج سنگھ نے بنگلورمیں پریکٹس کا آغاز کر دیا

  

 نئی دہلی(نیٹ نیوز) کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے بنگلورمیں پریکٹس کا آغاز کر دیا۔ یووراج سنگھ پھیپھڑوں کے کینسرکے باعث تین ماہ تک امریکہ میں زیرعلاج رہے۔ جہاں ان کی کیموتھراپی ہوئی۔ یووراج کے بارے میں یہ خیال کیا جارہا تھا کہ بیماری کے بعد ان کی کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگی۔ لیکن بھارتی آل راونڈرنے اپنے ناقدین کوغلط ثابت کرتے ہوئے بنگلورکی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کا آغازکردیا ہے۔ یووراج نے این سی اے کے نیٹس میں مختصرسیشن میں بیٹنگ اوربالنگ کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -