لندن اولمپکس ، دہشت گرد حملوں کے خطرات کے باوجود جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تصدیق

لندن اولمپکس ، دہشت گرد حملوں کے خطرات کے باوجود جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ ...

  

جوہانسبرگ(نیٹ نیوز) کرکٹ جنوبی افریقہ نے لندن اولمپکس کے موقع پر دہشت گرد حملوں کے خطرات کے باوجود جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کردی۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے اعلامئے کے مطابق لندن اولمپکس سے قبل جنوبی افریقہ طے شدہ شیڈول کے مطابق انگلینڈ کا دورہ کرے گا۔ لندن اولمپکس کے موقع پر دہشت گرد حملوں کے خطرات کے باوجود دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے قائمقام چیف ایگزیکٹو جیک فال نے اپنے بیان میں بتایا کہ میگا ایونٹس کے موقع پر ایسے دہشت گرد حملوں کی رپورٹس کوئی نئی بات نہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -