دورہ سری لنکا، بھارتی ٹیم کا اعلان جولائی کے پہلے ہفتے میں ہو گا

دورہ سری لنکا، بھارتی ٹیم کا اعلان جولائی کے پہلے ہفتے میں ہو گا

  

ممبئی(نیٹ نیوز) دورہ سری لنکا کےلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان جولائی کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ماہ کے شروع میں ہو گا تاہم حتمی تاریخ اور مقام کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ بھارت کی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی جس میں بھارتی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ اور واحد ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -