59 ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع

59 ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی) 59 ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی جسکا افتتاح صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے کیا ان کے ہمراہ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری اصغر ، خیبر پختونخوا ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالقیوم شنواری سمیت سپورٹس سے وابستہ دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔ افتتاحی روز پاکستان آرمی اور خیبر پختونخوا کے کھلاڑی چھائے رہے ۔ چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا ، پاکستان آرمی ، پاکستان پولیس ، ریلوے ، ایچ ای سی ، اسلام آباد، پنجاب ، سندھ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے 100 سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کررہے ہیں ۔ چیمئن شپ کے پہلے روز کھیلے گئے مقابلوں میں 55kg میں ایچ ای سی کے سلمان نے سندھ کے عمران کو ، ریلوے کے محمد رشید نے خیبر پختونخوا کے نورآغا کو شکست دی پنجاب کے محمد بلال نے واپڈا کے طالب حسین اور آرمی کے اصغر حسین نے اسلام آباد کے بلال کو شکست دی 60 کلوگرام میں آرمی کے ساجد اقبال نے پنجاب کے عبدالوہاب ، ایچ ای سی کے محمد بلال نے سندھ کے رمیز علی ، واپڈا کے گوہر نے ریلوے کے دانش ، اور خیبر پختونخوا کے نعمان نے پولیس کے محمد سلمان کو شکست دے کر آگلے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔ 66 کلوگرام کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے ہمایون نے ایچ ای سی کے محمد رمضان واپڈا کے محمد سلمان نے ریلوے کے نذیر احمد ، آرمی کے مدثر حسین نے اسلام آباد کے نعمان ، اور پنجاب کے قمرعباس نے سندھ کے محمد فہیم کو ہرایا ، 74 کلوگرام میں واپڈا کے اسد بٹ نے سندھ کے عدنان ، آرمی کے غلام حیدر نے اسلام آباد کے روحیل ایچ ای سی کے محمد فرہان نے خیبر پختونخوا کے عاقل کو اور ریلوے کے اصغر نے پنجاب کے عمار بٹ کو شکست دی 84 کلوگرام میں ایچ ای سی نے پنجاب ، آرمی نے واپڈا، ریلوے نے پولیس اور خیبر پختونخوا نے سندھ کو شکست دی 96 کلوگرام میں خیبر پختونخوا کے خان محمد نے پولیس کے فرقان اور پاکستان آرمی کے حمید اﷲ نے اسلام آباد کے احسن کو شکست دی۔ دیکرآگلے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ ایک سال میں سٹی آف سپورٹس اور مختلف اضلاع میں 21 نیشنل چیمپئن شپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد پشاور میں انٹر نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کا بھی انعقاد کیاجائے گا جس میں افغانستان ، ایران ، انڈیا سمیت مختلف ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔