پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی،ہلکی پرےکٹس

پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی،ہلکی پرےکٹس

  

کولمبو (نیٹ نیوز)گال ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی اور سنہالیز سپورٹس کمپلیکس میں پریکٹس کا آغاز کررہی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسراٹیسٹ ہفتے سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹےم کے کوچ ڈےو واٹمورنے کولمبو آمد پر مےڈےا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سیریز میں امپائر ریفرل سسٹم نہ ہونے پر سخت مایوسی ظاہر کےا اور کہا کہ انگلینڈ کیخلاف سری لنکا میں منعقدہ گذشتہ سیریز میں ڈی آرایس استعمال کیا گیا تو پاکستان سے سیریز میں اس کے نہ ہونے کا کوئی جواز نہیں۔گال ٹیسٹ میں پاکستان کو ڈی آرایس کی عدم موجودگی سے بہت نقصان پہنچا اور بیشتر فیصلے ہمارے خلاف گئے۔ انہوں نے اگلے تین دن پریکٹس کے دوران بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہتری کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -