ٹیم مینجمنٹ نے آفریدی بارے رپورٹ دیدی

ٹیم مینجمنٹ نے آفریدی بارے رپورٹ دیدی

  

لاہور(این این آئی) ٹیم مینجمنٹ نے دورہ سری لنکا کے دوران آل رانڈر شاہد آفریدی کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے ہٹائے جانے پر شاہد آفریدی کپتان بننے کے خواہشمند تھے۔ محمد حفیظ کو ذمہ داری سونپے جانے پر وہ مایوسی کا شکار ہو گئے،جس کی بنا پردورہ سری لنکا کے دوران ان کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی۔شاہد آفریدی دورے کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہوئے، جس کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ نے بورڈ حکام کو آگاہ کر دیا۔ بورڈ کے ایک اعلی عہدیدار نے بھی ان شکایات کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق اسی وجہ سے شاہد آفریدی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لے کر ٹی ٹوئنٹی تک محدود ہونا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ سری لنکا کے بعد بورڈ شاہد آفریدی کے خلاف ایکشن لے سکتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -