اعصام الحق قرےشی لندن اولمپکس میں شرکت سے محروم

اعصام الحق قرےشی لندن اولمپکس میں شرکت سے محروم

  

لندن (نیٹ نیوز )پاکستان کے ٹےنس سٹار اعصام الحق قرےشی کا اولمپکس مقابلوں میں شرکت کا خواب ادھورا رہ گیا۔ اعصام الحق قرےشی بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن کی جانب سے وائلڈ کارڈ نہ ملنے کی وجہ سے لندن اولمپکس مقابلوں میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن نے منگل کو دو ہزار بارہ کے اولمپکس میں لان ٹینس کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جاری کی ہے۔عالمی ٹینس فیڈریشن کے مطابق لندن اولمپکس میں ڈبلز مقابلوں میں شرکت کے لیے آٹھ کھلاڑیوں کو وائلڈ کارڈ جاری کیا گیا ہے تاہم اعصام کا نام اس فہرست میں نہیں ہے۔ٹینس کی عالمی درجہ بندی کے ابتدائی دس کھلاڑیوں کی اولمپکس میں شرکت یقینی ہوتی ہے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں کی شمولیت کا انحصار وائلڈ کارڈز پر ہوتا ہے۔ اعصام الحق نے فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کی وجہ سے ڈبلز مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں ابتدائی دس کھلاڑیوں میں شامل ہونے کا موقع گنوا دیا تھا اور اب اولمپکس میں ان کی شرکت کی آخری امید وائلڈ کارڈ تھی جو انہیں نہیں مل سکا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -