جنید خان کی جگہ اعزاز چیمہ کو آزمانا چاہیے،توصیف احمد

جنید خان کی جگہ اعزاز چیمہ کو آزمانا چاہیے،توصیف احمد

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر توصیف احمد نے گال ٹیسٹ میں اعزاز چیمہ کی جگہ آﺅٹ آف فارم جنید خان کو کھیلانے کے فیصلے پر ٹیم منیجمنٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، اگلے میچوں میں فتح کےلئے بلے بازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنید خان کسی بھی کرکٹ کےلئے موزوں نہیں انہیں باﺅلنگ میں تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے اور اعزاز چیمہ ہمارے پاس بہترین متبادل ہے اور وہ سری لنکا کی کنڈیشنز پر ٹیم کے حق میں بہتر ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بلے بازوں اور باﺅلرز نے بہت مایوس کیا اور اگر کھلاڑیوں نے غلطیوں سے سبق نہ سیکھا تو اگلے میچز میں فتح مشکل ہو گی۔ احمد نے کہا کہ پاکستان پیس باﺅلرز کی وجہ سے عالمی شہرت کا حامل ہے اسلئے انہیں بہتر کمبی نیشن کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ میچ کےلئے میدان میں اترنا ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -