ومبلڈن اوپن ویمنز ڈبلز،ثانیہ مرزا دوسرے راﺅند میں پہنچ گئی
لندن(نیٹ نیوز) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز کے دوسرے راﺅند میں پہنچ گئی۔ ثانیہ مرزا اور میٹک سینڈز نے پہلے راﺅنڈ میں ایلا کڈراٹسوا اور سلونی سٹیفنز کو شکست دی۔ لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے امریکن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کی ایلا کڈراٹسوا اور ان کے امریکن جوڑی دار سلونی سٹیفنز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کرلی۔