انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

  

لندن(نیٹ نیوز) انگلینڈ اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹونٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج چیلمسفورڈ میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو سیریز میں بھارت کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ٹونٹی 20 میچ میں بھارتی ٹیم کی 33رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔ 2 ٹی ٹونٹی 20 میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -