کنیریا پر پاکستان میںبھی کرکٹ کھیلنے پرتاحیات پابندی عائد کردی جائے گی

کنیریا پر پاکستان میںبھی کرکٹ کھیلنے پرتاحیات پابندی عائد کردی جائے گی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کاﺅنٹی کرپشن سکینڈل میں سزا کے فیصلے کی حمایت کے بعد لیگ سپنر دانش کنیریا پر پاکستان میں بھی کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کردی جائے گی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں انگلش بورڈ کی انضباطی کمیٹی کے کرکٹ کرپشن کیس کے فیصلے کی مکمل حمایت کی گئی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ پر لازم ہوا کہ وہ دانش کنیریا پر ملک میں بھی ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرے کیونکہ پی سی بی حکام نے اجلاس میں فیصلے کی حمایت میں ووٹ دیا ہے۔ پی سی بی دانش کنیریا پر تاحیات پابندی کا اعلان جلد کرے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -