برونسوک ا ٹالین ٹین پین باﺅلنگ چیلنج 2012 ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

برونسوک ا ٹالین ٹین پین باﺅلنگ چیلنج 2012 ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

  

روم (نیٹ نیوز) برونسوک ا ٹالین ٹین پین باﺅلنگ چیلنج 2012 ٹورنامنٹ آج اٹلی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پہلی بار پاکستانی کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لیے قسمت آزمائی کرینگے۔ برونسوک اٹیلیا چیلنج کپ میں دنیا بھر سے 45ممالک کے 451کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم بھی اٹلی پہنچ چکی ہے۔ قومی ٹین پین باﺅلنگ کی 3رکنی ٹیم میں اعجاز الرحمن، محمد حسین چھٹہ اور عطاءمحمد شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -