آسٹریلیا نے ایسیکس کو ٹور میچ میں 179 رنز سے ہرا دیا

آسٹریلیا نے ایسیکس کو ٹور میچ میں 179 رنز سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(نیٹ نیوز) آسٹریلیا نے ایسکس کو کرکٹ ٹور میچ میں 179 رنز سے ہرا دیا۔ عمدہ باﺅلنگ پر ایسیکس کے ریس ٹوپلے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے کینگروز نے مائیکل کلارک کے 76 اور ڈیوڈ ہسی کے 67 رنز کی بدولت مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے اور ایسیکس کو میچ میں کامیابی کے لئے 314 رنز کا ہدف دیا۔ ایسیکس کی طرف سے ریس ٹوپلے نے 4جبکہ گراہم نیپیئر اور ٹم فلپس نے دو ‘دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں پیٹ کیومز ‘ زاوئیر ڈوہرٹی کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت ایسکس کی ٹیم 32.4 اوورز میں ڈھیر ہوگئی اور مطلوبہ ہدفت کے تعاقب میں صرف 134 رنز بنا سکی۔ جیمز فاسٹر 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس طرح کینگروز نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ایسیکس کو ٹور میچ میں 179 رنز سے ہرادیا۔ پیٹ کیومز نے 3 ڈاﺅئیر نے 2 جبکہ برٹ لی ‘ کلینٹ مک کائے اور شین واسٹن نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔سس