کنیئرڈ کالج میں باسکٹ بال اور ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پزیر

کنیئرڈ کالج میں باسکٹ بال اور ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پزیر

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کنیئرڈ کالج میں منعقد ہ سپورٹس گالا کے سلسلے میں باسکٹ بال کا ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا جس میں کنیئرز ڈولفن کی ٹیم نے فائر فیشز کو شکست سے دوچار کیا جبکہ بلیو سوان کی ٹیم نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع سپورٹس گالا ایونٹ میں کالج کی طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اس تقریب کو یادگار بنادیا اس موقع پر ٹیبل ٹینس مقابلوں میں فروا بابر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ثناءمظفر رنر اپ رہی کھلاڑیوں کی حمائتی طالبات نے اس موقع پر اپنی اپنی کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -