انگلینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

انگلینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

  

لندن(نیٹ نیوز) انگلینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل لارڈز لندن میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ یکم جولائی کو اوول، لندن، تیسرا 4 جولائی کو ایجسٹن، برمنگھم، چوتھا 7 جولائی کو چیسٹرلی سٹریٹ جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 10 جولائی کو اولڈ ٹریفوڈ، مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ایک روزہ میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پہلے ہی 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے ۔ انگلینڈ کرکٹ کی سلیکشن کیمٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ میں ایلسٹر کک (کپتان) جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جونی بیئرسٹو، ایان بیل، روی بوپارہ، ٹم بریسنن، سٹورٹ براڈ، جیڈ ڈیرن بیک، سٹیون فن، کریگ کیزویٹر، ایون مورگن، سمیت پٹیل، گریم سوان اور جوناتھن ٹروٹ شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -