گال ٹیسٹ، پاکستان ناقص امپائرنگ کی شکایت کرے گا

گال ٹیسٹ، پاکستان ناقص امپائرنگ کی شکایت کرے گا

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے گال ٹیسٹ میں ناقص امپائرنگ کی رپورٹ تیار کر لی ۔ رپورٹ کے ساتھ آئی سی سی کو ویڈیو بھی بھجوائی جائے گی۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونیوالے گال ٹیسٹ میچ میں 11 فیصلے پاکستان ٹیم کے خلاف کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں غلط فیصلوں کی ویڈیو بھی آئی سی سی کو بھجوائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق گال ٹیسٹ کے اختتام پر ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے میچ ریفری ڈیوڈ بون سے ناقص امپائرنگ کی شکایت بھی کی تھی لیکن آئی سی سی کو باقاعدہ رپورٹ بھجوائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو میزبان ٹیم سے ملنے والی شکست کی اہم اور بڑی وجہ ناقص امپائرنگ تھی گال ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے سٹیو ڈیوس اور انگلینڈ کے این گولڈ نے فیلڈ امپائرنگ کی

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -