آئی سی سی کا اجلاس ، کنیریا پر پابندی بر قرار امپائر کے فیصلے پر نظر ثانی لازمی قرار دینے کی درخواست مسترد
کوالالمپور(نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا دو روزہ بورڈ اجلاس ختم ہوگیا‘ انگلش بورڈ کی انضباطی کمیٹی کے دانش کنیریا اور میرون ویسٹ فیلڈ کیخلاف سپاٹ فکسنگ فیصلے کو تمام ممالک میں لاگو کرنے پر اتفاق‘ کھیل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا عزم‘ بنگلہ دیش اور سری لنکا کو جلداز جلد انسداد بدعنوانی ضابطہ اخلاق لاگو کرنے کی ہدایت‘ ڈی آر ایس کے نفاذ کیلئے دونوں ممالک اتفاق کے درمیان اتفاق کا فیصلہ برقرار‘ امپائرز کے فےصلے پر نظر ثانی لازمی قرار دےنے کی درخواست مسترد، دونوں کی باہمی رضامندی سے ڈے اےنڈ ناےٹ ٹےسٹ مےچ کھےلنے کی اجازت،فاسٹ باﺅلرز کو ون ڈے میں دو باﺅنسر کرانے اور نان پاور پلے میں چار فیلڈر سرکل سے باہر رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ آئی سی سی کے اعلامئے کے مطابق کوالالمپور میں جاری سالانہ کانفرنس کے دوران چیف ایگزیکٹوز اجلاس کے بعد دو روزہ بورڈ اجلاس ہوا جس کی صدارت آئی سی سی کے صدر شردپوار نے کی۔ اجلاس میں کرکٹ کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لوگارٹ اور نائب صدر ایلن آئزنک سمیت دس مستقل اور تین ایسوسی ایٹ ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں تمام ارکان نے متفقہ طور پر حال ہی میں انگلش بورڈ کی انضباطی کمیٹی کے سپاٹ فکسنگ میں دانش کنیریا اور میرون ویسٹ ویلڈ کیخلاف فیصلے کی حمایت کی اور اسے تمام ممالک پر لاگو کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں کھیل کی ساکھ کو ہر حال میں برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کو جلداز جلد ڈومیسٹک کرکٹ میں انسداد بدعنوانی ضابطہ اخلاق کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس مےں ‘ امپائرز کے فےصلے پر نظر ثانی لازمی قرار دےنے کی درخواست مسترد کردی گئی تاہم دونوں کی باہمی رضامندی سے ڈے اےنڈ ناےٹ ٹےسٹ مےچ کھےلنے اورفاسٹ باﺅلرز کو ون ڈے میں دو باﺅنسر کرانے اور نان پاور پلے میں چار فیلڈر سرکل سے باہر رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔بورڈ اجلاس میں آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی و سیکیورٹی یونٹ کے سربراہ سر رونی فلین گن نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کھیل کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کرنے کی سفارش کی۔ اجلاس میں ڈی آر ایس کو دوطرفہ سیریز میں دونوں ممالک کی رضامندی سے مشروط کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا کیونکہ بھارت نے اس فیصلے کی مخالفت کی۔ بورڈ اجلاس میں کھیل کے فروغ اور ترقی کیلئے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ آئی سی سی کا آئندہ بورڈ اجلاس اکتوبر میں کولمبو میں ہوگا۔ آئی سی سی حکام مشترکہ پریس کانفرنس میں اپنے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کریں گے۔