لاہور میں پل گرنے سےٹرک زد میں آگیا، دو افراد ہلاک

لاہور میں پل گرنے سےٹرک زد میں آگیا، دو افراد ہلاک
لاہور میں پل گرنے سےٹرک زد میں آگیا، دو افراد ہلاک

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر بنس پورہ میں پیڈسٹرین برج گرنے سے ٹرک ڈرائیور سمیت دوا فراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا ۔پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرک پل سے ٹکراگیاجس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریسکیوذرائع کے مطابق پل کا ایک حصہ گرنے سے ٹرک ز د میں آگیا جبکہ لاشوں کو سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پل گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر رپورٹ طلب کرلی ہے۔شادمان پولیس نے پل بنانے والی رﺅوف کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کو گرفتار کرلیاہے جبکہ پل کا گرنے والا حصہ کرین کی مدد سے سڑک سے ہٹادیاگیاہے۔

مزید :

لاہور -