سرجیت سنگھ پاکستان سے رہاہوکر بھارت پہنچ گیا

سرجیت سنگھ پاکستان سے رہاہوکر بھارت پہنچ گیا
سرجیت سنگھ پاکستان سے رہاہوکر بھارت پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی قیدی سرجیت سنگھ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہاہو کر واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت پہنچ گیا جہاں اُن کے اہل خانہ اور بھارتی حکام سرجیت کا استقبال کیا۔ سرجیت سنگھ کو 1980ءمیں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیاگیاتھا اور وہ گذشتہ 27سال سے کوٹ لکھپت جیل میں قید کاٹ رہاتھا۔ کوٹ لکھپت جیل سے واہگہ بارڈر منتقلی کے وقت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور بھارتی مجرم کو پولیس دستے کے حصا ر میں واہگہ بارڈر پہنچادیاگیا۔ سرجیت سنگھ کاکہناتھاکہ اُن کے ساتھ پاکستان میں اچھابرتاﺅ کیاگیا اور رہائی کی توقع تھی ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سرجیت نے بتایاکہ اُن کی سربجیت سے ملاقات ہوتی رہتی تھی اور سربجیت جیل میں آزادی سے گھوم رہاہے جبکہ پاکستانی جیلوں میں قید کسی بھارتی کو کوئی تکلیف نہیں اور وہ پاکستان میں ہونے والے سلوک سے بہت متاثر ہیں۔ سرجیت سنگھ نے اعتراف کیاکہ وہ جاسوسی کے لیے پاکستان داخل ہوئے تھے اور اُس اعتراف کے ساتھ ہی بھارتی فوجی سرجیت کو میڈیا سے دور لے گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -