سپیکر کے ہاتھوں ’سیاسی شہید ‘ ہونے کی خواہش پوری نہیں ہوئی : گیلانی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم سید یوسف رضاءگیلانی نے کہا ہے کہ خواہش تھی کہ انہیں سپیکر قومی اسمبلی یا پارلیمنٹ نااہل کرتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کاکہنا تھا کہ 31سال سے وہ پارلیمنٹ کے ممبر ہیں،وزیراعظم آتے جاتے رہتے ہیں یہ کوئی بات نہیں ہے ،پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے ۔