ڈیوڈ رچرڈسن آئی سی سی کے نئے چیف ایگزیکٹو نامزد
کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ہارون لوگاٹ کی جگہ ڈیوڈ رچرڈ سن کو نیا چیف ایگزیکٹو بنا دیا ہے۔اس بات کا فیصلہ کوالالمپور میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں کیا گیاہے ۔ ڈیوڈ رچرڈسن آج سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے اور وہ آٹھویں چیف ایگزیکٹوہوں گے۔ ڈیوڈ رچرڈ سن کا تعلق ساﺅتھ افریقہ سے ہے جو جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور بیٹسمین ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 42 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔اس کے علاوہ ڈیوڈرچرڈ سن نے 1992ءکے ورلڈ کپ میںجنوبی افریقہ کی نمائندگی بھی کی۔