بجلی کا شارٹ فال 4117میگاواٹ پر برقرار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کا شارٹ فال چار ہزارایک سو سترہ میگاواٹ ہو گیا ہے۔پیپکو حکام کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 17ہزار 610میگاواٹ ہے۔ہائیڈل سے 4749، تھرمل سے 1567اور آئی پی پیز سے 6542میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی )کو سات سو میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔