ہائیکورٹ نے"ادھورے وزیر اعظم" کی عبوری ضمانت لے لی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے ایفیڈرین کیس میں مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت تین جولائی تک منظور کر لی ہے اور ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اینٹی نارکوٹکس فورس سے اس کیس میں اب تک کی تفتیش کے بابت رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ا س کیس میں نا اہل قراردیے جانے والے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی مرکزی ملزم ہیں اور اسی کیس کی وجہ سے مخدوم شہاب الدین کی بحیثیت وزیراعظم نامزدگی واپس لی گئی تھی۔