حج کرپشن کیس، حسین اصغر کی معطلی کی رپورٹ پیش نہ ہوسکی ، درخواست گزار کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے چیچوکی ملیاں اور نندی پور پاورپراجیکٹ کی سماعت ملتوی کردی

حج کرپشن کیس، حسین اصغر کی معطلی کی رپورٹ پیش نہ ہوسکی ، درخواست گزار کی عدم ...
حج کرپشن کیس، حسین اصغر کی معطلی کی رپورٹ پیش نہ ہوسکی ، درخواست گزار کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے چیچوکی ملیاں اور نندی پور پاورپراجیکٹ کی سماعت ملتوی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے احکامات پر حج کرپشن کیس کے سابق تفتیشی افسر اور آئی جی گلگت بلتستان حسین اصغر کی معطلی کی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں جاسکی جبکہ درخواست گزار کی عدم حاضری پر نندی پوراور چیچوکی ملیاں پاور پراجیکٹ کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی ۔سابق تفتیشی افسر حسین اصغر کی معطلی کی رپورٹ پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ جمعہ کو حسین اصغر کی معطلی کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں اور سماعت ملتوی کردی ۔اِسی بنچ نے چیچوکی ملیاں اور نندی پورپاور پراجیکٹ کے درخواست گزار کی عدم موجودگی پر دو ہفتوں کے لیے سماعت ملتوی کردی ۔